ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نرگس نے  سائبر کرائم ایف آئی اے سے رجوع کرلیا 

اداکارہ نرگس نے  سائبر کرائم ایف آئی اے سے رجوع کرلیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اداکارہ نرگس نے  ہتک عزت کامقدمہ درج کروانے کے لیے  سائبر کرائم ایف آئی اے سے رجوع کرلیا 

 اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سائبرکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں  ساتھی اداکارہ مریم علی حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے  میں مقدمے کی درخواست دائر کردی۔

 اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم علی حسین نے ہتک عزت کی ہے،اداکارہ نے درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔