ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دیدی، چئیرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دیدی، چئیرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز  1-2 سےجیت لی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، جبکہ طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم  204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث  رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرےون ڈے میچ میں زمبابوے کو آؤٹ کلاس کیا اور سیریز اپنے نام کی ، کامران غلام کو سنچری سکور کرنے پر شاباش ، بلاشبہ کامران غلام نے شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی۔  

انہوں نے کہا کہ پاکستانی باولرز نے عمدہ باولنگ کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا، کھلاڑی جذبے اور متحد ہو کر کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔