ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانسیسی بزنس مین سے بریک اپ ؛ میں اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں ؛ ملیکہ شراوت

فرانسیسی بزنس مین سے بریک اپ ؛ میں اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں ؛ ملیکہ شراوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :فرانسیسی بزنس مین سے بریک اپ کے حوالے سے اداکارہ   ملیکا شراوت  نے کہا یہ سچ ہے کہ میں سنگل ہوں اورمکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں ۔
 بالی ووڈ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے بتایا یہ سچ ہے کہ میں سنگل ہوں، مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں اور اسے اپنے لیے آزادی تسلیم کرتی ہوں۔بزنس مین سائرل آکزین فینس کے تعلق پر بات نہیں کرنا چاہتی، قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے، شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لیے نہیں ہوں لیکن شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں، اہم یہ ہے دو لوگ کیا چاہتے ہیں ۔

  فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے ماضی کے تعلق پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ہم الگ ہوچکے ہیں اورمیں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ بالی وڈ میں 2 سال کے بعد واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملیکا شراوت نے کہاکہ میں جہاں بھی گئی، مجھے سب ویسا ہی ملا، وہی پیار اور وہی عزت ملی۔