ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بار فلم کی پیش کش ہوئی تھی، حامی بھر لینے کے باوجود فلم نہ بن سکی ،فلم کی پیشکش ہو تو کام کریں گی ؛مریم نفیس 

ایک بار فلم کی پیش کش ہوئی تھی، حامی بھر لینے کے باوجود فلم نہ بن سکی ،فلم کی پیشکش ہو تو کام کریں گی ؛مریم نفیس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ انہیں ماضی میں  ایک بار فلم کی پیش کش ہوئی تھی، حامی بھر لینے کے باوجود فلم نہ بن سکی ،فلم کی پیشکش ہو تو کام کریں گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ان کے خیال میں عمر کی پرواہ  کیے بغیر درست ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے۔

 مریم نفیس نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے چند ہی دوست ہیں جو پہلے سے ہی ان کے دوست تھے،انہوں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ ہر کوئی ہر کسی کا دوست نہیں ہوتا، ہر کسی سے مختلف تعلقات ہوسکتے ہیں لیکن دوستی نہیں ہو سکتی۔ لازمی نہیں کہ ساتھ کام کرنے والے افراد بھی دوست ہوں، وہ اچھے کام کرنے والے ساتھی ہوسکتے ہیں لیکن دوست نہیں ہوسکتے،شوبز انڈسٹری میں خاندان اور ایک دوسرے سے انتہائی مخلص دوستی والی کوئی بات نہیں، تصاویر اور ویڈیوز میں صرف دکھاوا ہوتا ہے۔

 اداکارہ نے کہا ان کے شوہر ان سے زیادہ خرچ کرتے ہیں جبکہ وہ نہیں بلکہ شوہر ان سے ڈرتے ہیں،عام طور پر مرد اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں اور انہوں نے بہت سارے دوستوں سے پوچھا ہے کہ وہ بیویوں سے کیوں کرتے ہیں؟ اس پر مرد بتاتے ہیں کہ وہ بیویوں کے مزید ڈرامے برداشت نہیں کرنا چاہتے، اس لیے پہلےہی ڈر جاتے ہیں۔ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ عمر کی پرواہ کیے بغیر اچھا شریک حیات مل جانے پر شادی کرلینی چاہیے،اچھا ساتھی ملنے پر عمر کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔لیکن  غلط جگہ پر شادی کرنے سے نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں اس لیے دیکھ بھال کر اپنی پسند کے شخص سے شادی کرنی چاہیے۔

 مریم نفیس نے بتایا کہ ماضی میں ایک بار انہیں فلم کی پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے کام کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے مذکورہ فلم ہی نہ بن سکی،اب اگر انہیں فلم میں کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور کام کریں گی لیکن ان کی خواہش ہے کہ انہیں فلم میں کامیڈی کردار ملیں تو اچھا ہوگا۔