ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لپ اسٹک لگانے پر مجھے طعنے دیے جاتے ہیں ؛ سنیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات

 لپ اسٹک لگانے پر مجھے طعنے دیے جاتے ہیں ؛ سنیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ آج بھی اگر وہ کہیں لپ اسٹک لگا کر جائیں یا ڈراموں میں میک اپ کرکے کام کریں تو انہیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ ان کا شوہر مرچکا ہے اور وہ  میک  اپ کر رہی ہیں ۔ان کو شوہر کی موت کا کوئی غم  نہیں ہے ۔

 حنا خواجہ بیات کے شوہر راجر بیات جنوری 2023 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، اداکارہ حنا خواجہ بیات کو  ختم ہونے سے قبل ہی باہر نکلنے پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر وہ متعدد باربات کر چکی ہیں، اب ایک بار پھر انہوں نے اس  موضوع پر بات کی ہے۔ جس پر لوگ ان کو طنز کا نشانہ بناتے ہیں۔ 

 حنا خواجہ بیات نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں  مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے حنا خواجہ بیات نے کہا کہ سماج میں بہت سارے ایسے غلط کام ہورہے ہیں، جنہیں مذہب میں بھی ممنوع قرار دیا گیا جبکہ سماجی طور پر بھی انہیں خراب سمجھا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ایسے غلط کام کرنے والوں کے لیے کچھ نہیں کہا جاتا۔ ان  کا کہنا تھا کہ  کرپشن، رشوت اور دوسرے غلط کام کرنے والے افراد بھی یہ تک نہیں سوچتے کہ اگر وہ غلط کام کریں گے تو لوگ ان کے بارے میں کیا کہیں گے؟،بہت سارے کاموں میں صرف خواتین کو طعنے جاتے ہیں،انہیں یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ انہیں جینے یا کچھ کرنے کا حق نہیں۔بس وہ زندگی کو محدود کردیں اور شوہر کی موت کے غم میں خود  پر غم طاری رکھیں 

 حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ خواتین کو طلاق کے بعد دوسری شادی کا حق تک نہیں دیا جاتا،اگر ان کی طلاق ہوجائے اور وہ کسی موقع پر خوش ہوں تو انہیں طعنے دیئے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ انہیں شادی اور شوہر کا کیا پتا؟ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کے انتقال کے بعد اگر وہ کبھی میک اپ کے ساتھ تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تو انہیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ انہیں مر جانے والے شوہر کا دکھ نہیں، ان لوگوں کو شوہروں یا گھر کا کچھ پتا نہیں ہوتا۔وہ طعن  زنی تو کرتے ہیں مگر خواتین کے حالات اور جذبات  کو نہیں دیکھتے ۔

 حنا خواجہ بیات کے مطابق اگر وہ کہیں لپ اسٹک لگا کر جائیں تو انہیں بار بار مرے ہوئے شوہر کے طعنے دیئے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کا شوہر انتقال کر چکا لیکن یہ میک اپ سے باز نہیں آ رہیں۔ سینئراداکارہ نے اپنے میک اپ کرنے کے حوالے سے مجبوری بھی بتائی ان کا کہنا تھا کہ  وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں،  انہیں اپنے گھر کا سرکل چلانے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے شوبز میں رہنے اور اداکاری کے لیے میک اپ کرنا پڑتا ہے لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے۔ وہ بس ان پر طنز کرتے ہیں اور ان کے میک اپ کرنے کو اس قدر معیوب سمجھتے ہیں جیسے کوئی گناہ کرلیا ہو