ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن 

ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کیخلاف جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے نے  آپریشن کیا ۔ جوہر ٹاؤن  کے   ایف ون، آر ون بلاک، ریونیو سوسائٹی اور ایف ٹی سی میں بھی  تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔
ایف ون، آر ون اور ریونیو سوسائٹی میں متعدد دکانوں سے عارضی تجاوزات ہٹائی گئیں۔ورکشاپس اور دکانوں کے مالکان کو سڑک اور گرین بیلٹس سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کردی ۔ سمسانی روڈ جوہر ٹاؤن پر قائم ورکشاپس کو تجاوزات ازخود ہٹانے کے لیے دو روز کا نوٹس دے دیا گیا ۔
سمسانی روڈ اور جوہر ٹاؤن کی گرین بیلٹس کو تجاوزات سے کلیئر کرایا جائے گا۔ چیف ٹاون پلانر آطہر علی نے آپریشن کی نگرانی کی جبکہ انفورسمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا