پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، وزیراعظم

28 Nov, 2024 | 06:16 PM

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی، ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی، اسلام آباد میں جوا ہوا اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ۔ 

وزیراعظم نے 26ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم نے اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکرکیا ، انہوں نے کہا  کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، معاشی طور پر مستحکم ہوں گے تو برآمدات بھی بڑھیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، اسلام آباد میں جوا ہوا اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی، ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی، معاشی صورتحال بہتر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی، ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی ، شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے ۔ 

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سیکورٹی سے ہوتا ہے، بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں، افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں، ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،  میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے ۔ 

مزیدخبریں