ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ایم عالم روڈ پر بجلی کی انڈرگراؤنڈ وائرنگ کا تخمینہ بجٹ سے دو گنا ہو گیا

ایم ایم عالم روڈ پر بجلی کی انڈرگراؤنڈ وائرنگ کا تخمینہ بجٹ سے دو گنا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایل ڈی اے اور لیسکو کا ایم ایم عالم روڈ کی بجلی تنصیبات انڈر گراؤنڈ کرنے کےمنصوبہ کی مجوزہ  لاگت سروے سٹیج کے دوران ہی 85 کروڑ سے ایک ارب 30کروڑ تک پہنچ گئی۔
اایل ڈی اے اور لیسکو کی مشترکہ ٹیمیں ایم ایم عالم روڈ کا سروے کررہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے 3 نئے فیڈرز  بنانے کے لئے اخراجات مانگنے   کے بعد  لاگت  کا تخمینہ ایک ارب 30 کروڑ تک پہنچ چکا ہے ۔

ایل ڈی اے کو انڈر گراؤنڈ الیکٹرک سٹی منصوبے کی مد میں 85 کروڑ کا بجٹ منتقل ہوا  ہے۔

 ایل ڈی اے کو ابھی ری ڈیزائننگ کے لئے 30 کروڑ علیحدہ سے درکار ہوں گے۔ ایل ڈی اے ایم ایم عالم کی بلڈنگ لائنز کو کلیئر کرے گا ،پارکنگ ایریا بڑھائے گا ۔ چیف انجنیئر ایل ڈی اے اسرار سعید کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت کم لانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔