ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں، پابندی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے

Kids using social platforms, Australia prohibits kids using social media, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نام نہاد سوشل میڈیا  بچوں کے لئے نہیں ہے،  یہ فیصلہ کسی قدامت پرست ایشیائی مرد کا نہیں بلکہ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کا ہے۔ آسٹریلین بچے سوشل پلیٹ فارمز سے قانون دور رہیں گے کیونکہ نام نہاد سوشل میڈیا بچوں کے لئے نامناسب جگہ ہے۔

آسٹریلیا بچوں کے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی لگانے والا پہلا ملک بننے جارہا ہے۔،16 سال سے کم عمر بچوں پرپابندی کا بل آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان نے بہت بھاری اکثریت سے منظور کرلیا

 آسٹریلوی ایوان نمائندگان میں پیش کئے گئے بل ک میں کہا گیا ہے کہ 16 سال اور اس سے کم عمر بچوں کوسوشل میڈیا پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اس بل کے حق میں 102 جبکہ مخالفت میں صرف 13 ووٹ ڈالے گئے ۔

اب یہ بل منطوری کے لئے آسٹریلیا کی سینیٹ مین پیش کیا جائے گا۔ بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد آسٹریلیا کے ریگولیٹری  حکام کو  16 سال سے کم عمر بچوں یعنی کہ بچوں  کو سوشل پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔

اس سکیورٹی نظام کے تحت ٹک ٹاک، فیس بک، سنیپ چیٹ، ریڈ اَٹ، ایکس اور انسٹاگرام سمیت کئی پلیٹ فارمز پر بچوں کے بنائے ہوئے اکاؤنٹس بند کر دیے جائیں گے ۔ بچے ان ویب سائتس پر سرفِنگ بھی نہیں کر سکین گے۔  اس قانون کی  سوشل پلیٹ فارمز کو پابندی کرنا ہو گی ،  خلاف ورزی کرنے پر  آسٹریلیا کا ریگولیٹ کرنے والا ادارہ انہیں بھاری جرمانہ عائد کرے گا۔