سٹی 42:شادمان پولیس نے قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
شادمان پولیس نے ملزم کو خفیہ اطلاع پر سروسز ہسپتال کے عقب سے حراست میں لیا گیا،ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ضلع قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آیا تھا، ایس ایچ او شادمان پولیس خرم شہزاد نے بتایا کہ ملزم سعید سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے ۔ اور اس کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے ۔تاکہ شہر کو منشیات سے پاک کیا جاسکے ۔ لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحد ہے