سٹی 42 : سرکاری سکولوں میں بچوں کی گوگل سرٹیفکیشن کا آغاز کردیا گیا ۔
حکام سکول ایجوکیشن کے مطابق گوگل سرٹیفکیشن کیلئے بچوں کو ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت تربیت فراہم کی جائیگی، ماسٹر ٹرینر ہر ضلع میں 50طلباکو ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت تربیت دیں گے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بچوں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا، طلباء گھر بیٹھے موبائل یا سکول لیب سے بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکیں گے، تمام اضلاع میں 50،50بچوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی، ٹریننگ مکمل کرنے والے طلباء کو گوگل سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ گوگل سرٹیفکیشن کا مقصد بچوں کو جدید سکلز سے ہمکنار کرنا ہے۔