ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑے اضافے کا امکان

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑے اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 248.38 روپے سے بڑھ کر 251.38 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 87 پیسے کا اضافہ کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 255.14 روپے سے بڑھ کر 258.01 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

اس کے علاوہ  ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 پیسے کمی کی تجویز ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 پیسے کمی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو کیا جائے گا  کیونکہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے,اس وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔