ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: پنجاب سمیت ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جما لیے ، محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر لاہور کی فضا میں خنکی اور موسم سرد و خشک ہے جبکہ ہوائیں بھی تھم چکی ہیں۔ شہر   لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔لاہور کی فضا آلودہ ترین ہونے پر دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 344 ریکارڈکیا گیا، امریکی قونصلیٹ کے قریب ایئر کوالٹی انڈیکس 686، ٹھوکر نیاز بیگ 546 اور جوہر ٹاؤن میں 534 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں آج بھی مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتواں نمبر پرجبکہ  پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی کاپانچواں نمبرپر آگیا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا، کراچی کے آلودہ علاقوں میں مائی کولاچی روڈسہرفہرست ہے جس کا اےکیوآئی 178ریکارڈ کیا گیا ، اس کے بعد کارساز روڈ دوسرا آلودہ ترین علاقہ  ہے جس کا اے کیوآئی 167ریکارڈ کیا اور شارع فیصل روڈ کا تیسرانمبر ہے جس کا اےکیوآئی 160ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں شمالی /جنوبی بلوچستان ، مغربی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ سب سے زیادہ سردی  سکردو میں پڑی، درجہ حرارت منفی 7  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

استور، گلگت، گوپس منفی  4، ہنزہ ، کالام منفی  2 اور دیرمیں منفی  ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر اقتدار میں بھی سردی بڑھنے لگی۔ درجہ حرارت4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  پشاور 6، کوئٹہ 2، مظفر آباد5، مری  2، فیصل  آباد  11، ملتان 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔