ویب ڈیسک:پاکستان اورزمباوے کے درمیان کھیلے جانےوالے آخری ون ڈے میچ میں پاکستانی بیٹر کامران غلام نے99گیندوں پرشاندارسنچری بناکراپنی ٹیم کوجیت کے لیے ایک اچھاسکورفراہم کردیا،انہوں نے 103رنزکی شانداراننگز کھیلی۔
بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں پر303 رنزبناکرزمبابوے کوجیت کے لیے 304 کاٹارگٹ دیاہے۔
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا،ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں، تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ہم جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کا اسکوڈ۔۔۔
پاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
زمبابوے کا اسکواڈ۔۔۔
زمبابوے کی ٹیم میں کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کا پہلا میچ زمبابوے جبکہ دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔