ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم پہلے بولنگ کرے گی،ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں، تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں، ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں تاکہ میچ میں کامیابی کو ممکن بناسکیں، ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، ہم جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

 پاکستان کا اسکوڈ۔۔۔
پاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

  زمبابوے کا اسکواڈ۔۔۔
زمبابوے کی ٹیم میں کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز شامل ہیں۔

  خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سیریز کا پہلا میچ زمبابوے جبکہ دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔