ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور بورڈ میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ، امیدواروں کوبڑی سہولت مل گئی

 لاہور بورڈ میں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ، امیدواروں کوبڑی سہولت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ نے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کر دیا  جس سے ہزاروں امیدواروں کو کوائف کی درستگی کیلئے بورڈ آفس کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ اب اُمیدوار اپنے گھروں بیٹھے اسناد پر نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش کی درستگی کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

پہلے امیدواروں کو مینول طریقہ کار سے درخواست جمع کرانے کے لیے ایجنٹ مافیا کا سہارا لینا پڑتا تھا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور میں اسناد کی تصدیق کو بھی آن لائن کر دیا گیا تھا، جس سے امیدواروں کا وقت ضائع ہونے سے بچا۔

سیکرٹری لاہور بورڈ، رضوان نذیر کے مطابق، آئندہ سال سے اسناد میں کیو آر کوڈ کا فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے اصل اور نقل کی تصدیق آسان ہوگی۔ کیو آر کوڈ لگانے سے بورڈ کو صفحات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔