وسیم احمد: نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2 دسمبر سے لاہور میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ اور سیکرٹری معظم خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اس ایونٹ کے انعقاد کی تفصیلات شیئر کیں۔
چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی جس میں 40 کلومیٹر، ٹیم ٹرائلز اور سکریچ ریس جیسے ایونٹس شامل ہوں گے۔ اس ایونٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور محکموں کے سائیکلسٹس حصہ لیں گے۔ فیڈریشن حکام نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد سائیکلنگ کے کھیل کو دوبارہ فروغ دینا ہے۔
مزید برآں، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے اگلے برس فروری میں "ٹور ڈی پاکستان" سائیکل ریس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ طویل عرصے کے بعد ہونے والی ایک اہم ریس ہوگی۔