ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں اور موٹر ویز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
جسٹس فاروق نے اعجاز خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار وکیل پیش نہ یوا ۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 24 نومبر کیلئے احتجاج کی کال دی اور اس پر حکومت نے شہریوں کی احتجاج میں شرکت روکنے کیلئے سڑکیں بند کردیں. درخواست گزار وکیل کے مطابق سڑکیں اور اور موٹر ویز بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اس سے شدید نقصان ہو رہا ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو سڑکیں اور موٹر ویز کھولنے کا حکم دیا جائے.