(اشرف خان)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100 انڈیکس نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا ۔
جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ،100 انڈیکس 790 پوائنٹس کے ساتھ ایک لاکھ کی سطح عبور کر گیا۔100 انڈیکس لاکھ 59 کی سطح پر پہنچ گیا۔
ضرورپڑھیں:ہماری فورسز نے بہترین حکمت عملی بنا کر احتجاج کا خاتمہ کیا ، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
واضح رہے کہ دو روز قبل سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم گزشتہ روز سیاسی صورتحال بہتر ہونے کے بعد 100 انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور پھر انڈیکس 99 ہزار 239 پوائنٹس کر جا کر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 17 ماہ میں 40 ہزار پوائنٹس سے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔