عامر شہزاد : اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ناکامی پر ہاسٹل میں نشہ آور چیز کھا کرخودکشی کرلی۔
کالج انتظامیہ کے مطابق طالب علم مبشر علی کی نشہ آور چیز کھانے پر طبیعت بگڑ گئی، طبیعت بگڑنے پر طالب علم کو اسپتال پہنچایا گیا، معدے کی صفائی کر کے مبشر کو بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم اسپتال میں دوران علاج طالب علم مبشر جانبر نہ ہو سکا۔
انتظامیہ نے کہا کہ مبشر علی بی ایس زوالوجی فرسٹ سمسٹر کا طالب علم تھا، وہ حالیہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شریک ہوا تھا۔ طالب علم کا تعلق پاراچنار سے تھا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور کہا کہ بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پرخودکشی کی، اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹیسٹ دیا تھا۔