پاکستانی پریشان مت ہوں، وہ دنیا کے سستے ترین ملک میں رہتے ہیں

28 Nov, 2023 | 08:04 PM

سٹی42: مہنگائی اور قیمتوں میں روز افزوں اضافہ سے عاجز کروڑوں پاکستانیوں کے عمومی تصور کے برعکس ایک انٹرنیشنل جائزہ میں پاکستان کو دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دے دیا گیا۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس اور یو ٹیوب پر ایک  مشہور ادارہ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے اپنے ایک جائزہ کے اعداد و شمار ایکس پر شائع کئے ہیں جن میں پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے سستے ترین ممالک میں سرِ فہرست دکھایا گیا ہے۔ اس جائزہ کے مطابق پاکستان کے بعد مصر، بھارت، نائجیریا، لیبیا، شام، نیپال، بنگلہ دیشن، ازبکستان اور ترکی دینا میں سستے ترین ممالک ہیں۔ 

اس فہرست میں تمام سستے ترین ممالک دراصل غیر ترقی یافتہ معاشرے ہیں جبکہ رہنے کے لئے مہنگے ترین ممالک میں امریکہ، یورپ، سکینڈے نیویا کے ممالک اور ایشیائی ممالک میں سے سنگا پور، جاپان شامل ہیں۔

سستے ترین دس ممالک کے بعدسستے ترین ممالک کی فہرست میں  کولمبیا ،  ایران ،  کینیا ،  کرغزستان ،  ارجنٹائن،  آذربائیجان،  یوکرین،  انڈونیشیا ،  روس  اور شمالی مقدونیہ کے نام ہیں۔ شمالی مقدونیہ کے بعد سستے ترین ممالک کی فہرست میں 38 ویں نمبر پر سری لنکا ، 39 ویں نمبر پر جنوبی افریقہ، 40 ویں نمبر پر عوامی جمہوریہ چین ہیں۔ سستے ترین ممالک کی فہرست میں 50 ویں نمبر پر برازیل ، 53 ویں نمبر پر  تھائی لینڈ ، 62 ویں نمبر پر وینزویلا ، 67 ویں نمبر پر  میکسیکو  ، 70 ویں نمبر پر پولینڈ کو رکھا گیا ہے۔ 
سستے ممالک کی طویل فہرست میں باقی ممالک کی تفصیل اس طرح ہے، 75. پرتگال، 85. سپین، 87. سعودی عرب،  98. جاپان،  107. متحدہ عرب امارات،  108. سویڈن،  110. اٹلی، 112  انگلینڈ، 115. جرمنی،  116. نیدرلینڈز،  117. کینیڈا،  119. آسٹریا،  120. فن لینڈ،  121. فرانس، 122. جنوبی کوریا،123. اسرائیل، 129. ریاست ہائے متحدہ امریکہ، 130. آسٹریلیا، 131. ڈنمارک،  132. ناروے، 135. سنگاپور، 136. آئس لینڈ،  139. سوئٹزرلینڈ۔

ایکس پر سستے ترین ممالک کی اس فہسرت کو اب تک 32 لاکھ افراد نے دیکھا ہے۔ یہ فہرست شائع کرنے والے ادارہ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کے ایکس پر فالوورز کی تعداد 35 لاکھ ہے۔

مزیدخبریں