در نایاب: وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہور کا ایک اور میگا منصوبہ مکمل ہوگیا، اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کو رواں ہفتے کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ہاوسنگ سید اظفر علی ناصر نے کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری کاموں پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت 1.1کلو میٹر کے دو فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں۔اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کی تعمیر کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا گیا ۔ اکبر چوک، شوک چوک، جناح ہسپتال ،ماڈل ٹاون لنک روڈ،کچا چیل روڈ،پیکو روڈ اور مادرملت سمیت 10 مقامات پر پروٹیکٹڈ یو ٹرن بنائے گئے ہیں۔کالج روڈ، پیکو روڈ کے اطراف میں ٹریفک کا دیرینہ مسلہ حل ہو جائے گا۔
وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے پی ایچ اے کو منصوبے کے اطراف اضافی ٹیمیں لگانے اور جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اظفر علی ناصر نے کمشنر و ڈی جی کے ہمراہ تمام یو ٹرنز پر ٹریفک روانی کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، نیسپاک اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔