وقاص عظیم :حکومتی خزانے پر بوجھ تصور کی جانے والی پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔
پی آئی کے جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل سروسز معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں،معاہدے پرنجکاری کمیشن اور مالیاتی مشیر کے درمیان دستخط کئےگئے ،مالیاتی مشیر پی آئی اے کی تنظیم نو,قانونی اور مالیاتی امور سے متعلق زمہ دار ہوگا ،ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں کنسورشیم کومالیاتی مشیر مقرر کیا گیا تھا ،نجکاری کمیشن بورڈ نے ارنسٹ اینڈ ینگ کو کامیابی بولی دہندہ قرار دیا تھا ۔