پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی بہتری کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 60ہزار کا لینڈمارک کراس کر گیا

28 Nov, 2023 | 06:26 PM

سٹی 42: پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے منگل کے روز ایک اور بڑا ریکارڈ بنا لیا۔  ہنڈرڈ انڈیکس 918 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ  60000 پوائنٹس کا مارک عبور کر گیا۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے یہ مارک پہلی مرتبہ عبور کیا ہے۔منگل کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 918 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا  60760  پر بند ہوا۔

منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز پرفارمنس کی وجہ پاکستان اور یو اے ای کی حکومت کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جس پر گزشتہ روز دستخط ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں