سٹی 42: پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے منگل کے روز ایک اور بڑا ریکارڈ بنا لیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 918 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 60000 پوائنٹس کا مارک عبور کر گیا۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے یہ مارک پہلی مرتبہ عبور کیا ہے۔منگل کے روز ہنڈرڈ انڈیکس 918 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا 60760 پر بند ہوا۔
منگل کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز پرفارمنس کی وجہ پاکستان اور یو اے ای کی حکومت کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جس پر گزشتہ روز دستخط ہوئے ہیں۔