عابد چوہدری: کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ،15 روز میں 5 ہزار 485 مقدمات درج،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 5 ہزار 196 مقدمات درج کیے گئے۔
سٹی ٹریفک پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 روز میں 05 ہزار 485 مقدمات درج کیے گئے،گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی گئیں جبکہ بغیر لائسنس کے 10 روز میں 05 ہزار 196 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں،بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 1576 جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 3620 مقدمات درج کئے گئے،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں اور کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں.