اشرف خان : انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 285.64 روپے سے کم ہوکر 285.52 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے پر برقرار رہا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 313 روپے، امارتی درہم 78.50 روپے اور سعودی ریال 1076.70 روپے پر برقرار رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 361 روپے کا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی
28 Nov, 2023 | 06:08 PM