لاہور ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 225 ٹریفک حادثات رپورٹ

28 Nov, 2023 | 05:43 PM

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 225 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 
ریسکیو حکام کے مطابق شہر  کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 225 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 231 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 85 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 146 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ 
 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ 

مزیدخبریں