سی ایس پی بلال پاشا نے خودکشی کی، پولیس نے تصدیق کر دی

28 Nov, 2023 | 04:59 PM

ویب ڈیسک: سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال پاشا نے خودکشی کی۔

 ڈی ایس پی کینٹ نے تصدیق کی کہ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال پاشا نے خود کشی کی، ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان نے بلال پاشا کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

 بنوں پولیس کے مطابق بلال پاشا کے گھر سے ان کی خون میں لت پت لاش ملی، انہوں نے خود کو گولی ماری، ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔

 ڈی پی او بنوں اسماعیل خان نے بتایا کہ  انہوں نے بلال پاشا کی موت کا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا، یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے، بلال پاشا کا ٹرانسفر بنوں سے راولپنڈی ہوگیا تھا۔

 رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلال پاشا کے سر پر گولی لگنےکے باعث زخم پایا گیا ہے۔

 بلال پاشا کی نماز جنازہ بنوں کنٹونمنٹ بورڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے خانیوال روانہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں