بسیم افتخار : عوام کوسستی اشیاء فراہم کرنےوالےمرکزبھی مہنگائی کی زد میں آگئے، یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی کےبعدچاول بھی مہنگے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورپرمختلف اقسام کے چاولوں میں فی کلو 25 سے 62 روپےکلو تک اضافہ ہوگیا۔ سیلہ چاول فی کلو 25 روپے اضافہ سے 370 روپےکلو تک پہنچ گیا، جبکہ باسمتی چاول 35روپےمہنگاہوکر325روپےکلوتک پہنچ گئے، اس کے علاوہ ٹوٹاچاول 62روپےاضافہ سے 230روپےکلوتک پہنچ گئے۔
مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے بے حال ہیں حکومت کو چاہیئے یوٹیلٹی اسٹورز پراشیاء کوسستا کرے۔
واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزپراشیاءضروریاءکی قیمتوں میں اضافہ جہاں یوٹیلٹی اسٹورزکی افادیت کوختم کررہاہے تووہیں شہریوں کے لیئے مایوسیوں کابھی سبب بھی بن رہاہے۔