ٹک ٹاک کے شوقین شخص کی گلی میں فائرنگ،گولی 14 سالہ لڑکے کو جا لگی

28 Nov, 2023 | 12:44 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)اکبری گیٹ ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے معصوم بچے کو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کر دیا۔

ملزم واصف نے گلی میں فائرنگ کی، فائر 14 سالہ زونیر کی گردن پر لگا،ملزم اکثر و بیشتر گاڑی میں سوار لاہور کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ کرتا تھا۔

 افسوسناک واقعے کے بعد اکبری گیٹ پولیس نے اقدام قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ، ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔
 

مزیدخبریں