(فاران یامین)شاد باغ پولیس کا احسن اقدام شادی پر آیا 3 سالہ فہد مصطفی بحفاظت والد کے حوالے کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق فہد اپنے والدین کے ہمراہ شادی کی تقریب میں آیا اور بچھڑ گیا،شاد باغ پولیس کو 3 سالہ فہد سڑک پر روتا ہوا لاوارث ملا،بچے کے ملنے پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی،ورثاء کی تلاش تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا،لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والد نے شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں، ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے،والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور شفقت سے پیش آئیں۔
شاد باغ،پولیس نے شادی کی تقریب میں بچھڑنے والا بچہ والد سے ملوا دیا
28 Nov, 2023 | 09:50 AM