معروف کاروباری شخصیت کا انتقال ہو گیا  

28 Nov, 2022 | 09:29 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) معروف کاروباری شخصیت اور لیڈر آف بزنس کمیونٹی " ایس ایم منیر" المعروف بھائی جان کراچی میں انتقال کرگئے۔

  ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے پروگرام میں شریک تھے۔''کاٹی ،،کے پروگرام کے بعد انکی طبعیت خراب ہوگئی،طبعیت کی خرابی پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 ایس یم منیر دین گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی رہے ہیں۔ ان کی کمپنی دین لیدر (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں چمڑے کی سب سے بڑی برآمد کنندہ ہے اور ان کی لاہور میں دین ٹیکسٹائل ملز کے نام سے چار ٹیکسٹائل ملز بھی ہیں۔

مزیدخبریں