ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور پولیس،ڈولفن ، پیرو فورس،شہری،تحفظ،ناکام،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لاہور پولیس کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود شہر میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری، ڈولفن اور پیرو فورس بھی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام،رواں سال شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی14087 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ڈولفن اور پیرو بھی سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے،پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی14087 وارداتیں ہوئیں،ڈکیتی و راہزنی کی سب سے زیادہ 2943 وارداتیں صدر ڈویزن میں ہوئیں۔

دوسرے نمبر پر سٹی ڈویژن رہا جہاں پر 2702 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر 2349 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،چوتھے نمبر پر کینٹ ڈویژن رہا جہاں پر 2208 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،پانچویں نمبر پر اقبال ٹاؤن رہا جہاں پر 1709 وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور سول لائنز ڈویزن میں 1183 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، لاہور پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود رہی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔