(زین مدنی) معروف اداکار انتقال کر گئے ،وہ کچھ عرصہ سےجگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار اسلم شیخ انتقال کر گئے،وہ کچھ عرصہ سےجگر کے عارضے میں مبتلا تھے، اسلم شیخ نجی ٹی وی چینلز کے شوز میں صحافی سہیل وڑائچ کا کردار ادا کیا کرتے تھے۔55 سالہ اسلم شیخ کا نماز جنازہ رات آٹھ بجے ان کے آبائی شہر پتوکی میں ادا کی جائے گی۔