ارجیت سنگھ نے علی سیٹھی کا مشہور گانا ’پسوڑی‘ گا دیا،ویڈیو کی دھوم مچ گئی

28 Nov, 2022 | 05:20 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ارجیت سنگھ نے یہ اپنے حالیہ کنسرٹ میں پاکستان کےعالمی ریکارڈ یافتہ سُپر ہٹ گانے ’’پسوڑی‘‘ پر پرفارمنس دے کر یہ ثابت کر دیا ہے۔

 پاکستانی کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی مقبولیت میں کئی سرحدوں کو عبور کرچکا ہے اور اب تک اس گانے کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔  پاکستانی گلوکارعلی سیٹھی اور  گلوکارہ شی گل کا یہ گانا اس سال کے ابتدائی مہینوں میں ریلیز ہوا تھا ۔ریلیز ہونے کے یہ گانا  بہت زیادہ مشہور ہوا اور موجودہ وقت میں بھی کئی لوگوں کی پلے لسٹ میں سرفہرست گانوں میں سے ایک ہے۔

 حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے بھارتی مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نےپسوڑی گانے کا ایک  بول گنگنایا تو کنسرٹ میں موجود  لوگ گانا کے بول سن کر جھوم اٹھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو آیوشمان سنہا نے اپنے انسٹاگرام  اکائونٹ پر شیئر کیا ۔یہ ایک مختصر لیکن شاندار ویڈیو کلپ ہیں جس میں، ارجیت سنگھ نے اپنی پُرسکون آواز میں پسوڑی گایا اور  گانا ایک بار پھر سےلوگوں کی روح کو چھو گیا۔ 

 اس ویڈیو کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ""بالکل غیر حقیقی ‘‘کے پاس ممکنہ طور پر کامیاب فلموں کا سب سے بڑا کیٹلاگ ہے لیکن وہ پھر بھی اس موسیقی کا احاطہ کرتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے! پسوڑی کا ایک نیا انداز ہے اور گلوکار کے گانے کا  کیا خوبصورت  اندازہے!"  ویڈیو کو آن لائن شیئر ہونے کے بعد 4 لاکھ سے زیادہ ویوز ملے۔سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار اپنے کمنٹس کے ذریعے کیا انہوں نے کمنٹس میں اپنی محبت کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں