ویب ڈیسک : کیا بالی ووڈ پر کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا راج ختم ہونے جا رہا ہے ؟ کیونکہ بالی ووڈ کی ہیروئنوں کو ٹکر دینے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے انٹری لے لی ہے۔
سمانتھا رُتھ نے آتے ہی بالی ووڈ کی ہیروئنوں سے بھارتی معروف اداکارہ کا اعزاز چھین لیا ہے، انہوں نے 2022 کی معروف اداکاراؤں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست میں عالیہ بھٹ دوسرے، نیانتھرا تیسرے، کاجول اگروال چھوتھے اور دپیکا پڈوکون پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کترینہ کا اس فہرست میں ساتواں نمبر پر ہے۔
واضح رہے سمانتھا رُتھ پربھو بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں، اور حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ’پشپا‘ کے آئٹم سانگ میں ڈانس کر کے انہوں نے سب پر جیسے جادو کر دیا اور وہ بھارت کی سب سے مقبول خاتون اسٹار بن گئی ہیں