پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ :انگلینڈ کے اہم بولر باہر ہوگئے

28 Nov, 2022 | 05:02 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک ووڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے علاوہ تربیتی کیمپ میں بھی آرام دیا گیا تھا تاہم وہ صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے مارک ووڈ اپنی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مارک ووڈ دوسرے ٹیسٹ میں انجری سے صحت یاب کو کر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں