سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

28 Nov, 2022 | 04:44 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)صوبائی دارلحکومت کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ۔سونے کی قیمت میں مزید 1050 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 1050 روپے اضافے سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 60 ہزار 600 روپے ، 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 47 ہزار 216روپے کا ہوگیا ۔پیر کے روز 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 40 ہزار 525 روپے میں فروخت ہوا ۔

سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقوں کا گہنا دیا ہے ۔گاہک سونے کے زیورات خریدنے کی بجائے دیکھنے اور قیمتیں پوچھنے پر اکتفا کرتے نظر آئے۔ موجودہ تجارتی صورتحال سے جیولرز بھی پریشان ہیں۔

مزیدخبریں