ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم آپریشن کے لیے لندن جائیں گے

ارشد ندیم آپریشن کے لیے لندن جائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم آئندہ ماہ کہنی کے آپریشن کے لیے لندن جائیں گے۔

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے لاہور میں ہونے والی نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کی اور توقع کے مطابق گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 81.21 میٹر کی تھرو کی۔کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی میں نے صرف 20 روز ٹریننگ کی ہے اور 81 میٹر سے زائد تھرو کرنے میں کامیاب ہوا، جس سے مجھے امید ہوئی ہے کہ میں جلد دوبارہ طویل تھرو کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ 2023 اور 2024 میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنا چاہتا ہوں، 2024 اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا ٹارگٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی کہنی کی وجہ سے تکلیف کا سامنا تو ہے، اس کا مجھے علاج کرانا پڑے گا، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اس کے تمام انتظامات کر رہی ہے، میں جلد سرجری کے لیے انگلینڈ جاؤں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ ماہ علاج کے لیے انگلینڈ جاؤں گا جس کے بعد بڑے ایونٹس کی بھرپور تیاری کر سکوں گا۔

Ansa Awais

Content Writer