ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا، اجلاس میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور ہو گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی، دو اسمبلیوں سے استعفوں اور دو کے تحلیل ہونے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔
تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اس اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے،سندہ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفیٓ ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائیگا،ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2022
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر، بلوچستان، پنجاب، سندھ،گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کے دل کی آواز ہے۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد، اس وقت تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو کشمیر کی وادیوں سے بلوچستان کی سننگلاخ زمیں اور پنجاب اور سندہ کے سبزہ زاروں سے گلگت بلتستان اور ہختونخواہ کے پہاڑوں تک عوام کے دل کی آواز ہے بہت مبارک !
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2022