(ویب ڈیسک)بے ہنگم ٹریفک، اوورلوڈنگ اور ڈرائیوروں کی غفلت ٹریفک حادثات کی اہم وجوہات ہیں۔ زندگی گزارنے کی بنیادی ضروریات میں نقل و حمل کو خاص توجہ حاصل رہی ہے۔آج ہر تیسرے فرد کے پاس اپنی ذاتی گاڑی یا موٹرسائیکل موجود ہے۔
ڈرائیورز کی لاپرواہی و غفلت گاڑیوں کی تکنیکی خرابی سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے۔بسا اوقات انسان کو معمولی سے حادثے میں بڑا نقصان ہو جاتا ہے لیکن بعض اوقات بڑے بڑے حادثات میں موت انسان کو چھو کرگزر جاتی ہے اور خوش قسمتی سے جان بچ جاتی ہے۔
ایسے ہی خوفناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کچھ اشیا خریدنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوتا ہے اور سٹارٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہوتی ہے۔کک مارنے پر جب موٹر سائیکل سٹارٹ ہوتی ہے تو شاید گیئر میں ہونے کے سبب اچانک بڑی تیزی سے کنٹرول سےباہر ہو جاتی ہے اور نوجوان موٹر سائیکل سمیت قریب سے گزرتے ٹرالے نیچے آنے سے بال بال بچ جاتا ہے۔
View this post on Instagram