سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

28 Nov, 2021 | 08:24 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: سعودی عرب نےاقاموں، خروج عودہ اور وزٹ ویزے میں 31 جنوری تک مفت توسیع کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق ایسے ممالک جہاں سے کورونا وبا کے باعث مملکت آمد پر پابندی ہے وہاں موجود  مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں خودکار نظام کے تحت توسیع ہو گی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اقاموں، خروج و عودہ ( ایگزٹ ری انٹری ) اور ویزٹ ویزوں میں 31 جنوری 2022  تک توسیع ہو گی۔ یہ توسیع خود کار نظام کے تحت کسی فیس اور مقابل مالی کے بغیر کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں