کینال روڑ پر بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

28 Nov, 2021 | 07:39 PM

Arslan Sheikh

حسن خالد: کینال روڑ پر بدترین ٹریفک جام، مال روڈ، دھرم پورہ اور مغلپورہ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے کینال روڈ پر جیل روڈ سے دھرمپورہ کی جانب ٹریفک کی روانگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔گاڑیوں کی طویل لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ وارڈنز بھی بے بس ہوگئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے حکم پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو موقع پر پہنچ کر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتی ہوئے کہا کہ رانگ پارک گاڑیوں کو فوری ہٹایا جائے اور ٹریفک کا پہیہ رکنا نہیں چاہیے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث ٹریفک جام ہوئی۔ منٹوں کا سفر ہمیں گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے۔ 

مزیدخبریں