سلمان خان نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کا دل جیت لیا

28 Nov, 2021 | 05:40 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)رواں سال شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر بے حد پریشان رہے اور اس پریشان کے عالم میں سلمان خان نے ان کا بہت ساتھ دیا یہاں تک کہ اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا  شیڈول  بھی منسوخ کردیا تھا۔

 اب سلمان خان نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کا دل جیت لیا، تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم 'انتم دی فائنل ٹروتھ' کی تشہیر کیلئے کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' میں شرکت کی، اس دوران پروگرام کے شرکا نے اداکار سے اپنے من پسند سوالات کیے،  ایک شخص کھڑا ہوا اور خود کو سلمان خان کا سب سے بڑا مداح قرار دیا اور کہا کہ میں ایک چھوٹا اداکار ہوں جس پر سلمان خان نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔

  اپنی بات جاری رکھتے ہوئے  سلمان  خان نے  شاہ رخ خان کی ایک فلم کا ڈائیلاگ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ صاحب کا ڈائیلاگ کیا ہے؟ جس پر مداح بولا کہ بھائی میں آپ کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا، ہندوستان کا صرف ایک بھائی (سلمان خان) ہے، اور میں صرف اسے ہی جانتا ہوں۔

 سلمان خان نے کہا کہ پر وہ (شاہ رخ خان) اپنا بھائی ہے، تمہارے بھائی کا بھائی کیا ہوا؟ جس پر مداح نے  جواب دیا جی وہ بھی میرے بھائی ہیں۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ یہ بات ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنا۔ 

 واضح رہے کہ شاہ رخ کے لئے اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری بڑا ہی کڑا وقت تھا  مشکل وقت میں سلمان خان نے اداکار شاہ رخ کے ساتھ دیا تھا ۔

مزیدخبریں