ویب ڈیسک: شاہین آفریدی رواں سال ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی رواں سال ٹیسٹ میچز میں اب تک 42 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، بھارتی اسپنر ایشون کا 41 وکٹوں کیساتھ دوسرا نمبر پاکستان کے حسن علی 38 وکٹوں کیساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبرپر ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے، بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 83 رنز کی برتری حاصل ہے۔ مشفق الرحیم 12 اور یاسر علی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
Shaheen Afridi and Hasan Ali are among the leading wicket takers in Test cricket this year ????????????#BANvPAK pic.twitter.com/en1XlEKcLp
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) November 28, 2021
شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہے کہ اچھی سے اچھی باولنگ کروں۔ پارٹنرشپ کے ساتھ باؤلنگ کرتے ہوئے مزہ آرہا ہے، حسن علی کی عمدہ باؤلنگ نے بھی وکٹیں لینے میں مدد فراہم کی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں اور پاکستان کو جیت دلائیں۔
Pakistan bowling spearhead @iShaheenAfridi reviews his performance on day-three of the Chattogram Test. Shaheen is currently the lead Test wicket-taker in 2021.#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/aTp4RhJbTj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 28, 2021