پاکستانی زائرین کب عمرہ کرسکیں گے؟ سعودی عرب سے اچھی خبر

28 Nov, 2021 | 03:33 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد سعید: مرحلہ وار حرمین شریفین کی رونقیں بحال ہونے لگیں،  پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر سے پاکستانی زائرین کیلئےعمرہ بحال کیا جائےگا، سعودی وزارت حج و عمرہ کا وزارت مذہبی امور سے رابطہ کرتے ہوئے، پاکستانیوں کو عمرہ کی اجازت کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ زائرین کی تعداد، دنوں اور مدت کےفریم ورک کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ 

زرائع کا مزید کہنا ہےکہ چینی ویکسین لگوانےوالےزائرین کوبھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب نے براہ راست پروازوں کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ پی آئی اے، ایئربلیو نے فلائٹ شیڈول مرتب کر لیا۔

مزیدخبریں