کورونا کی نئی قسم کا خطرہ، این سی او سی کی مسافروں کیلئے نئی اہم ہدایات

28 Nov, 2021 | 02:33 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: کویڈ  19 کی بدلتی صورتحال، کیٹگری سی کے ممالک سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کی تازہ ترین ہدایات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سامنے آنے کے بعد این سی او سی کی کیٹگری سی ممالک لسٹ کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ کیٹگری سی ممالک بوٹسوانا، ہانگ کانگ، ساوتھ افریقہ، لیسو تھو، ایسواتینی، نمیبیا، اور موزامبیق سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ تاہم ان ممالک سے ہنگامی صورت حال میں وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو این سی او سی کمیٹی کی جانب سے استثنی کا خط درکار ہوگا۔
براہ راست یا غیر براہ راست فلائٹس سے آنے والے ایسے تمام پاکستانی مسافروں کے پاس سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا لازمی، مکمل کویڈ ویکسینیشن کا ثبوت اور ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹجن ٹیسٹ بھی ہوگا۔ منفی نتیجہ کی صورت میں مسافر اپنے گھر پر تین دن قرنطینہ کریں گے اور متعلقہ انتظامیہ سے تیسرے دن دوبارہ ریپڈ اینٹجن ٹیسٹ کروائیں گے۔
ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹجن ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں حکومت سے منظور شدہ یا اپنے طور پر بندوبست کئے گئے کسی میڈیکل فسلٹی میں دس روزہ قرنطینہ لازمی ہوگا۔ قرنطینہ کے دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا جبکہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی اور وجوہات کی بنا پر کیٹگری سی ممالک میں پھنسے ہوئے ہوں۔ وہ مسافر پانچ دسمبر تک این سی او سی کے استثنی خط کے بغیر وطن واپس آسکیں گے، تاہم وطن پہنچنے پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قوانین کا مکمل اطلاق ہوگا۔
کویڈ 19 کی بدلتی صورتحال کے باعث کیٹگری سی ممالک سے پاکستان انے والے مسافروں کو مزید کسی بھی قسم کے ہیلتھ پروٹوکولز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جو متعلقہ اداروں کی طرف سے وضع کئے گئے ہوں۔ 

مزیدخبریں