گنگارام ہسپتال میں کینسر کی مریضہ علاج کیلئے دربدر

28 Nov, 2021 | 01:10 PM

Sughra Afzal

کوئنز روڈ (زاہد چودھری) گنگارام ہسپتال میں کینسر کی مریضہ دربدر، سرجری کیلئے ہسپتال میں سٹریچر پر موجود مریضہ علاج کے حصول کیلئے خوار ہوتی رہی، کسی نے نہ سنی۔

گنگا رام ہسپتال میں پنڈی بھٹیاں سے آئی کینسر کی مریضہ تحریم فاطمہ کو سرجری کیلئے وارڈ میں داخل نہیں کیا گیا۔ مریضہ کے لواحقین اسے سٹریچر پر لے کر ہسپتال کے تمام شعبوں کے چکر لگاتے رہے لیکن کسی نے نہ سنی۔

لواحقین نے کہا کہ پنڈی بھٹیاں سے 9 ہزار روپے کرایہ خرچ کرکے ہسپتال پہنچے ہیں تو اب داخل نہیں کیا جارہا، سرجری کیلئے پرائیوٹ ہسپتال سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے، لیکن ہم پرائیویٹ علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔

 

مزیدخبریں