لاہور میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

28 Nov, 2021 | 12:40 PM

Sughra Afzal
Read more!

(فارام یامین) باغوں کے شہر کی فضا بدستور آلودہ، لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس 261 پر پہنچ گیا۔

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، کوٹ لکھپت 428، گلبرگ مراتب علی روڈ 358، انارکلی 350، ماڈل ٹاؤن 343، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 321 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ فتح گڑھ میں 321، بحریہ آرچرڈ میں 300 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں ایئرکوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع صاف رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد تک رہے گا۔

واضح رہےکہ سموگ دھویں اور دھند کے مرکب کو کہا جاتا ہے جب یہ اجزا ملتے ہیں تو سموگ پیدا ہوتی ہے، اس دھویں میں کاربن مونو آکسائید، نائڑوجن آکسائیڈ میتھن جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں،گلے میں خراش ہونا، ناک اور آنکھوں میں چھبن کا احساس ہونا انسانی جسم پر سموگ کا پہلا اٹیک ہے،جبکہ ایسے لوگ جو سینے پھیپھڑے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ان کے لیے سموگ مزید بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں